کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) ڈی جی صحت عامہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مظفرآباد کی ہدایت پر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادڈینگی کیلئے فوگنگ سپرے کیا گیا۔ یہ سپرے صبح اور شام کے وقت کیا گیا تاکہ مچھروں کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے ۔
کوٹلی میں اب تک 13 ڈینگی کے متاثرہ مریض سامنے آ چکے ہیں اور ان کی تمام تر محکمانہ کارروائی مکمل کر دی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کو شکست دینے کیلئے عوام الناس کا تعاون اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے ۔
عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروں کے قریب ہرگز پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے آپ کو مچھروں کے کاٹنے سے بچائیں تاکہ ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رہ رہا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ڈینگی کے وار تیز، مریضوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی
محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے ، اس لیے شہری متعلقہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔




