مظفرآباد: آج رات بارش کی پیشگوئی، سردی میں اضافہ متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں دن کے وقت موسم سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مظفرآباد میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت کم ہو کر 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 25 فیصد رہنے کی توقع ہے اورآج مظفرآباد میں بارش ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ڈیجیٹل !آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کا افتتاح ہو گیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top