ڈپٹی کمشنر حویلی کی پمز اسپتال میں زخمی افسران اور اہلکاروں سے ملاقات

(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران نے پمز اسپتال اسلام آباد میں دھیرکوٹ میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے دوران زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر امجد قادر، اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر نے زخمی افسران و اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان سے حال احوال پوچھا اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر راجہ عمران نے کہا کہ زخمی افسران اور اہلکاروں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کی عملداری کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی ویزے پر آنے والے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودی حکومت کااعلان

Scroll to Top