اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پرایک مبینہ آڈیو وائرل پر کشمیریوں سے متعلق زیرِ گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی قرار دے دی ۔
وفاقی پولیس نے اس آڈیو کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیری شہریوں کے لیے خصوصی چیکنگ کے حوالے سے جو دعوے کیے جا رہے ہیں ، وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ
ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کو کسی بھی شہری یا مخصوص گروپ کے لیے خصوصی ہدایات جاری نہیں کی گئیں اور شہر میں جاری چیکنگ معمول کے مطابق تمام شہریوں کے لیے یکساں ہے ۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پرہرگز کان نہ دھریں، کیونکہ گمراہ کن افواہ پھیلانا قانونی جرم ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا ملک بھر کی موٹرویز میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ