کولمبو میں بارش، پاک بھارت ویمنز ورلڈ کپ میچ خطرے میں پڑ گیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں نے آج کولمبو میں مدمقابل ہونا ہے، تاہم سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ویمنز ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا، بارش کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں پاک فوج عوامی خدمت میں مصروف، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اگر آج بھی بارش نے مداخلت کی، تو پاک بھارت کا یہ اہم میچ ممکنہ طور پر تاخیر یا منسوخی کا شکار ہو سکتا ہے، جس سے شائقینِ کرکٹ سخت مایوس ہوں گے۔

Scroll to Top