ابرار احمد

قومی کرکٹر ابرار احمد آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے: دلہن کون ہیں ؟

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابرار احمد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

ابرار احمد کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم کے ساتھ طے پائی ہے جبکہ ولیمہ کی تقریب کل بروز پیز 6 اکتوبر کو کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ابرار احمد ولیمے کے بعد فور ی ٹیسٹ سکواڈ جوائن کریں گے ۔ شادی سے قبل ابرار احمد کی مہندی کی تقریب بھی کراچی میں منعقد ہو گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹرشعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

واضح رہے کہ ابرار احمد حالیہ ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔

ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ویمن ورلڈکپ: پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں آئی سی سی نے سیاسی سوالات سے روک دیا

بعد ازاں انہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، ابرار احمد نے عمدہ پرفارمنس سے اپنے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لے کر مخالفین پر اپنی دھاک بٹھادی تھی ۔

Scroll to Top