صرف 21 دن میں 7 کلو وزن کم کر یں ، نیا فارمولاسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک نیا وزن کم کرنے والا فارمولا تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ، جس سے کئی نامور شخصیات اپنا رہی ہیں ۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ طریقہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہورہا ہے بلکہ توانائی میں اضافہ ، میٹابولزم کی بہتری اور مجموعی صحت کے فروغ میں بھی معاون ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فارمولا جسم کے قدرتی نظام کو ہم آہنگ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، جس کی بدولت بھوک یا غذائی کمی کے بغیر جسمانی چربی کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:روزانہ ایک مٹھی پستے کھائیں اورصحت مند زندگی پائیں
یہ کوئی کریشن ڈائٹ نہیں بلکہ ایک متوازن اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی ہے، جس کا مقصد جسم کو بھوکا رکھے بغیر اسمارٹ پلاننگ کے ذریعے فٹنس حاصل کرنا ہے ۔
معروف غذائی ماہر رچا گنگانی نے اسے “18، 10، 8، 4، 1” فارمولا کے نام سے ترتیب دیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہو رہا ہے ۔
اس کے مطابق:
روزانہ 18 گھنٹے فاسٹنگ کریں اور صرف 6 گھنٹے کے دوران کھانا کھائیں ۔
روزانہ 10 ہزار قدم چلیں تاکہ جسمانی سرگرمی میں اضافہ ہو ۔
8 ڈیلی گھنٹے کی معیاری نیند یقینی بنائیں ۔
روزانہ 4 لیٹر مائع ، جیسے پانی ، ہربل چائے اور لیموں پانی ضرور استعمال کریں ۔
جسم کے ہرایک کلو وزن کے لیے 1 گرام پروٹین لیں ۔
یہ فارمولا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی میں اضافہ اور مجموعی صحت کی بہتری میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد