آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں وادی لیپہ سمیت مختلف علاقوں میں رابطے بحال کر دیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پلندری، وادی لیپہ، نکیال، چکار اور میرپور کے بعد بھمبھر، کوٹلی، سدھنوتی، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفرآباد اور نیلم ویلی سمیت تمام اضلاع میں رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ جبکہ حکام پرامید ہیں کہ شام تک دیگر علاقوں میں بھی مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل اور خواتین ملکی بیانیے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر