وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی ہدایت پر معزز شخصیات پر مشتمل ایک وفد کشمیر جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات میں پیدا ہونے والا ڈیڈلاک ختم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعطل کا شکار مذاکرات بحال کیے جائیں گے، جتنے بھی مطالبات میں تشنگی تھی اسے دور کیا جائے گا اور امید ہے عوامی ایکشن کمیٹی بھی تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کافی حد تک مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی مظفرآباد پہنچ گئی
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کا قلع قمع کیا جائے گا۔