عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3865ہزار8سو 65ڈالر فی اونس ہوگیا۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار1 سو 44روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: خواجہ آصف
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 13 روپے بڑھ کر 4 ہزار 839 روپے ہوگئی۔