فارورڈ کہوٹہ

فارورڈ کہوٹہ میں دکانداروں کی ذخیرہ اندوزی کے باعث آٹا ناپید : غریب عوام پریشان

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں دکانداروں نے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹے کا سنگین بحران پیدا کر دیاہے جس کے باعث غریب عوام کو بنیادی ضرورت کی یہ اشیاء دستیاب نہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا خریدنے کے لیے انہیں گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود اکثر خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑتا ہے ۔

عوامی حلقوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ آٹا بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت فوری طور پر عملی اقدامات کرے اور مصنوعی قلت میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربیرون ملک مقیم کشمیری بھی ریاست کے برابر مالک ہیں،ابرار حیدر

شہریوں کے مطابق 29 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے د ئیے گئے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دکانداروں نے پانچ پانچ اور چھ چھ بوریاں خرید کر ذخیرہ کر لیں جس سے مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ۔

اس صورت حال نے خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جو صرف ایک تھیلا آٹا خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں لیکن دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top