نیویارک: (کشمیر ڈیجیٹل) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر دفتر کے باہر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے تحت منعقد ہوا جس میں کشمیری رہنماؤں، عوام اور سکھ کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے۔
دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات پر پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے مؤثر جواب دیا۔ ان کے مدلل بیان پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اجلاس کے دوران فون سنتے ہوئے ہال سے باہر نکلنے پر مجبور ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے: پاکستان