آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کااحتجاج، قیادت کارکنان کوباہر نکالنے میں ناکام

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں تاہم باغ میں تحریک انصاف کی قیادت کارکنان کو جمع کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ احاطہ پریس میں ہونے والے احتجاج میں پی ٹی آئی کےصرف چند کارکنان شریک ہوئے۔

2021 کے جنرل انتخابات میں حلقہ وسطی باغ سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور حلقہ شرقی سے سردار میر اکبر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھےمگر موجودہ صورتحال میں ان کی قیادت کارکنان کو بڑی تعداد میں متحرک کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی ضلع باغ کے صدر سردار طاہر اکبر، جنرل سیکرٹری راجہ مسعود الرحمن ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

Scroll to Top