زائد فیسوں اور دیگر مطالبات پر طلباء کا احتجاج، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک جام

تتہ پانی، آزاد کشمیر میں پرائیویٹ سکولز کی زائد فیسوں اور دیگر مطالبات کے خلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میلاد چوک تتہ پانی سے تمام سڑکوں کو بلاک کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ اس احتجاج کے باعث ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کی بے جا زائد فیسوں اور دوسرے اخراجات کے خلاف طلباء تتہ پانی کی سڑکوں پر آ گئے، احتجاج میں موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ زائد فیسوں کی وصولی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے پرنٹ کاپیوں، کتابوں اور یونیفارم کے نام پر لوٹ مار بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تعلیمی بورڈ میرپور کی جانب سے امتحانی فیسوں کے جاری شیڈول سے زائد فیسوں کی وصولی کو زیادتی قرار دیتے ہوئے اس پر شدیداحتجاج کیا ہے ساتھ ہی  مظاہرے کے دوران طلباء پر تشدد سے گریز کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر پولنگ آج ہوگی

طلباء نے اعلان کیا ہےکہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top