اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) نادرا نے شہریوں کیلئےفیس کی ادائیگی کو آسان بنا دیا، اب درخواست منظور ہونے کے بعد شہری کئی طریقوں سے فیس ادا کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے اپنی خدمات میں بہتری لاتے ہوئے فیس کی ادائیگی کے کئی نئے طریقے متعارف کر دئیے ہیں ۔
اب درخواست منظور ہونے کے بعد شہری بغیر کسی مشکل کے فیس جمع کرا سکتے ہیں ۔ شہری اپنی فیس براہِ راست نادرا کے متعلقہ دفتر میں کیش کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا نے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرادی
اس کے علاوہ جاز کیش ، ایزی پیسہ اور ای سہولت کے ذریعے بھی ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے شہری اپنے وقت اور محنت کی بچت کر سکتے ہیں ۔
نادرا حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کے وقت عملہ شہری کو ایک QR کوڈ فراہم کرے گا، جسے وہ اپنی بینکنگ ایپ پر اسکین کر کے آن لائن فیس جمع کرا سکتے ہیں ۔
اس عمل میں کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے ، اور یہ سہولت ملک بھر میں دستیاب ہے ۔
مزید براں ، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1777 پر کال کر سکتے ہیں یا نادرا کے کمپلین پورٹل complaints.nadra.govt.pk کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
صارفین Pak-ID موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں
نادرا کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کو آسان اور محفوظ طریقے سے فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ پرانا پیچیدہ طریقہ کار ختم ہو اور عوام کو بہتر خدمات مہیا ہوں ۔