مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں آج راولاکوٹ میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں شرکت کے لیے بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے روانہ ہو گئے ہیں۔ جملہ سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یہ جلسہ پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ یومِ تشکر اور اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کشمیری عوام کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سماہنی :چوہدری علی شان سونی کی قیادت میں قافلہ راولاکوٹ روانہ
جلسے کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر اظہارِ تشکر اور یکجہتی کرنا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اب یہ آواز پوری امت مسلمہ کی آواز بن چکی ہے۔ یہ اجتماع پاک فوج کے عزم کے ساتھ کشمیری عوام کی اتحاد اور خطے کے امن و استحکام کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔