گڑھی دوپٹہ

گڑھی دوپٹہ روڈ پر پولیس اہلکاروں کی گاڑی روک کر شہریوں سے رشوت طلبی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد کے علاقے گڑھی دوپٹہ روڈ پر شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی اور رشوت طلب کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ دو پولیس اہلکار مختلف حیلے اور بہانوں سے گاڑیوں کو با زور طاقت روک کر شہریوں سے رشوت کی مد میں رقم بٹورنے میں مصروف ہیں ، جس کے باعث عوام میں پولیس کے حوالے سے اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے ۔

واقعے کے مطابق آج مظفرآباد کے ایک خاندان کو جنازے میں شرکت کے لیے جانے کے دوران ان اہلکاروں نے روک لیا ۔ اہلکاروں نے گاڑی کے تمام کاغذات ، ڈرائیونگ لائسنس اور انکم ٹیکس کی تصدیق کے باوجود رشوت کے لیے پیسے طلب کیے ۔

شہریوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ فیملی کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں ، لیکن اہل کاروں نے کوئی رعایت نہ دکھائی اور’’تڑیاں‘‘  لگانے پر اتر آئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کا تشدد، لڑکی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی

شہریوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں کے ایسے رویے عوام کے اعتماد کو بے حد متاثر کرتے ہیں اور پولیس کی ساکھ کو بھئ نقصان  پہنچاتے ہیں ۔

انہوں نے  متعلقہ  حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے   اور عوام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شفافیت اور احتساب کو فی الفور یقینی بنایا جائے ۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس میں ایسے عناصر کا سدباب نہ کیا گیا تو شہری اپنی حفاظت اور قانون کی پاسداری کے حوالے سے مزید خوفزدہ ہوں گے  اور سماجی انصاف کے نظام پر بھی سوالات اٹھیں گے ۔

Scroll to Top