کشمیری وفد کا جنیوا میں احتجاجی کیمپ، بھارت کے خلاف آواز بلند

(کشمیر ڈیجیٹل)جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کے 60ویں اجلاس کے موقع پر کشمیری وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی۔

احتجاجی کیمپ میں بینرز اور تصاویر آویزاں کی گئیں جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور حریت قیادت کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان-سعودیہ دفاعی معاہدہ، بھارت کی تشویش

اس موقع پر کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں وادیٔ کشمیر کے روایتی فنون اور دستکاری کی اشیاء رکھی گئیں۔ وفد کے مطابق بھارت ان ثقافتی ورثوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے خلاف یہ نمائش دنیا کو پیغام دینے کا ذریعہ ہے۔

Scroll to Top