یوٹیوب نے ویڈیوز کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کا فیچر متعارف کرایا

(کشمیر ڈیجیٹل)یوٹیوب نے ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے کانٹینٹ کرئیٹرز اپنے مواد کو زیادہ وسیع ناظرین تک پہنچا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب کے اندرونی اے آئی ٹول کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے جو تخلیق کاروں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز کو بغیر کسی تیسرے فریق کی مدد کے مختلف زبانوں میں ڈب کر سکیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے افراد اپنی زبان میں ویڈیوز دیکھ سکیں گے، جس سے نہ صرف ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ کانٹینٹ کرئیٹرز کو عالمی سطح پر پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: صحافی رضوان اعوان کو تمغہِ شجاعت سے نوازا گیا

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت پہلے محدود پیمانے پر دستیاب تھی، تاہم اب یوٹیوب نے اسے ہر کانٹینٹ کرئیٹر کے لیے فعال کر دیا ہے، جس سے ویڈیو سازی کا عمل مزید آسان اور مؤثر ہو گیا ہے۔

Scroll to Top