پی آئی اے دو دہائیوں بعد منافع میں، 6 ماہ میں 11.5 ارب روپے کمائے

(کشمیر ڈیجیٹل) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں نمایاں مالی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو دہائیوں بعد منافع ریکارڈ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے، نے جنوری سے جون تک کے چھ ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) منافع کمایا۔ یہ 2004 کے بعد پہلی بار ہے کہ قومی ایئرلائن نے منافع کمایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا اہم سہ ملکی دورہ، سعودی ولی عہد اور ٹرمپ سے ملاقاتوں کا امکان

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ملکی فضائی صنعت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top