(کشمیر ڈیجیٹل)چلی کے دارالحکومت سینٹیگو میں طب کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی گئی جہاں پہلی مرتبہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پتّے کی کامیاب سرجری انجام پائی۔ یہ آپریشن کلینیکل لاس کونڈیس میں کیا گیا اور اس کے لیے جدید Magnetic-Assisted Robotic Surgery (مارس) پلیٹ فارم استعمال ہوا۔
یہ عمل پتّے کی ایک پیچیدہ مگر عام سرجری تھا جس میں سب سے نمایاں پہلو اے آئی بیسڈ روبوٹک کیمرا کا استعمال تھا۔ یہ کیمرا مکمل طور پر خودکار انداز میں حرکت کرتا رہا اور دورانِ آپریشن سرجن کے ٹولز کی پوزیشن کو ٹریک کرتے ہوئے کیمرے کا زاویہ خود ہی ایڈجسٹ کرتا رہا۔
اس جدید نظام کا مقصد یہ تھا کہ کیمرے کے کنٹرول کی ذمہ داری ایک معاون فرد کی بجائے براہِ راست اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے سپرد کی جائے تاکہ زاویۂ نظر بہتر رہے، تصویر زیادہ مستحکم ہو، وقفے کم ہوں اور مجموعی طور پر سرجری مزید مؤثر اور محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کی ناراضگی اور امریکا۔اسرائیل تعلقات پر مارکو روبیو کا بیان
سرجن کے مطابق، کیمرا پورے عمل کے دوران ٹولز کے مطابق حرکت کرتا رہا اور منظر کے زاویے بدلتا رہا، جس کے نتیجے میں سرجری بہترین انداز میں مکمل ہوئی۔ ماہرین کے نزدیک یہ پیش رفت مستقبل میں پیچیدہ آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور محفوظ بنانے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔




