ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ سے متعلق ایک سوشل میڈیا تنازعہ سامنے آیا ہے، جس میں بھارتی فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کیا اور پاکستان کے لوگو کو پوسٹر سے ہٹا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا کی ملکیت والی فرنچائز نے سوشل میڈیا پر ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے شیڈول والا پوسٹر شیئر کیا، لیکن پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا دیا گیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا لوگو واضح طور پر دکھایا گیا ۔
اس غیر اخلاقی حرکت پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، اور مداحوں نے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔ حتیٰ کہ بھارتی صارفین نے بھی اس حرکت کو احمقانہ اور نامناسب قرار دیا۔ سخت تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا ۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ میچ میں 14 ستمبر کو دبئی میں آپس میں مد مقابل آئین گی۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں تو ان کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو اور ممکنہ فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا ٹی 20کپ : پاکستان آج پہلا میچ عمان کیخلاف کھیلے گا
کرکٹ شائقین کا موقف ہے کہ کھیل کے مقابلوں میں اخلاقیات ، باہمی احترام اور کھیل کی روح سب سے اہم ہیں ، اور اس قسم کی حرکتیں ان اصولوں کے منافی ہیں ۔