پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرعثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی جس کے ساتھ عثمان شنواری کے شاندار کیریئر اور خدمات کو سراہا گیا ۔
32 سالہ عثمان شنواری نے کرکٹ کے بین الاقوامی میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی رفتار اور باصلاحیت بولنگ سے شائقین کو متاثر کیا ۔
انہوں نے ایک ٹیسٹ ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کی ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عثمان شنواری نے 13 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میچز میں ان کے نام 34 وکٹیں ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ:افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو بھاری مارجن سے شکست دیدی
عثمان شنواری کی بولنگ کی خاص بات ان کی رفتار اور لیفٹ آرم کا زاویہ تھا ، جس نے کئی بار مخالف بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کیں ۔
انہوں نے اپنی انٹرنیشنل کیریئر کے دوران کئی یادگار لمحات بھی دئیے، جن میں 2018 کا ایشیا کپ بھی شامل ہے ، جہاں وہ پاکستان کی ٹیم کا حصہ تھے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عثمان شنواری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کیریئر کو خراج تحسین پیش کیا ۔




