کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر علیمہ خان کے حق میں بول پڑے ، بانی پی ٹی آئی پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے جانے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن خواتین پر اس طرح کے حملے کسی صورت مناسب نہیں اور سیاسی روایات کے منافی ہیں ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے جیل میں انتہائی سخت دن گزارے ہیں اور کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اتنی سختی برداشت کبھی بھی نہیں کر سکتے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزراکی زیر صدارت ن لیگ آزاکشمیر کی بیٹھک،اہم شخصیات کی شمولیت کی حکمت عملی طے

ان کا مزیدکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولتیں میسر ہیں جبکہ مریم نواز نے ان حالات میں قید کاٹی جب بنیادی سہولتیں میسر بھی نہیں تھیں ۔

یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر 2 لڑکیوں نے انڈا دے مارا تھا ۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس معاملے پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دی تھی ۔

Scroll to Top