مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا مظفرآباد پہنچنے پارٹی کارکنان اور قیادت نے شاندار استقبال کیا ۔
سابق پرائم منسٹر کے اعزاز میں پیپلز سیکرٹریٹ چنار ہاؤس میں سابق ممبر کشمیر کونسل و مرکزی آرگنائزر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار مختار احمد خان کی جانب سے پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب ، احمد صغیر خان ، سردار عدنان ، سياب خالد، سردار عمر تنویر خان ، خالد اعوان، شیخ اظہر، کونسلرز، پارٹی عہدیداران ، خواتین ونگ ، پی ایس ایف اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم ہیں پاکستانی ، پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ کشمیریوں کی روح میں بس چکا،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس
سابق وزیراعظم کی مظفر آباد آمد کے موقع پر پُرتپاک نعروں اور والہانہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا ۔ بعد ازاں سردار تنویر الیاس خان تین روزہ دورے پر شاردہ روانہ ہوگئے ۔ شاردہ پہنچنے پر ڈسٹرکٹ کونسلر میاں بنیامین نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ ان کا شاندار ویلکم کیا ۔