ترک وزیر دفاع

ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے : ترک وزیر دفاع کا دوٹوک اعلان

انقرہ : ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گیولر نے انقرہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ر ہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ دفاع پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے خصوصی شرکت کی ۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ اورساتھ کھڑا رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کا فضائی دفاعی نظام میں سنگ میل،مقامی سطح پر اسٹیل ڈوم تیار کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کیے گئے مشترکہ دفاعی منصوبوں، تربیتی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

تقریب میں پاکستان کے تر کی میں تعینات سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے 1965 کی جنگ کو تاریخی قرار دیا اور کہا یہ دن ہماری جرأت، اتحاد اور قربانی کی لازوال نشانی ہے ۔

Scroll to Top