امریکی امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی، سامان پاک فوج کے سپرد کر دیا گیا

(کشمیر ڈیجیٹل)امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی اور یہ سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا۔ امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اور عوام، آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔ امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اعضا کی پیوندکاری سے موت روکی جا سکتی ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کی غیر متوقع گفتگو

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

Scroll to Top