(کشمیر ڈیجیٹل): سوزوکی پاکستان نے چیچہ وطنی موٹرز کے تعاون سے سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کے لیے نئی قسطوں پر خریداری کی اسکیم متعارف کرادی ہے۔
اس منصوبے کے تحت صارفین پانچ سالہ مدت تک فنانسنگ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، جو سوزوکی آٹو فنانس ارینجمنٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
فنانسنگ کی تفصیلات:
پانچ سالہ پلان کے مطابق خریداروں کو ماہانہ 42 ہزار 724 روپے کی مقررہ ادائیگی کرنی ہوگی۔ قسطوں کی ادائیگی 60 ماہ تک بڑھائی جاسکتی ہے، جو مجاز سوزوکی ڈیلرشپس یا اشتراک شدہ بینکوں کے ذریعے کی جا سکے گی۔ یہ سہولت صارف کی کریڈٹ ہسٹری اور اہلیت کے تحت دی جائے گی۔
حتمی قیمت ڈاؤن پیمنٹ، انشورنس اور بینک کی شرائط کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔
گاڑی کی خصوصیات:
سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کو خاص طور پر شہری صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایندھن بچانے والی، کمپیکٹ اور کم دیکھ بھال والی گاڑی ہے۔ گاڑی میں آٹومیٹک گیئر شفٹ (AGS)، ڈوئل ایئر بیگز اور جدید اسٹائلنگ فیچرز شامل ہیں۔
بکنگ اور رابطہ:
دلچسپی رکھنے والے خریدار بکنگ کے لیے مندرجہ ذیل سہولیات استعمال کر سکتے ہیں:
آن لائن بکنگ: سوزوکی چیچہ وطنی بکنگ پورٹل
رابطہ نمبر: 0318-6139372 یا 0349-3648694
یہ بھی پڑھیں: سیلابی پانی میں چھپے خطرات! این ڈی ایم اے نے ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ پر وارننگ جاری کر دی
مزید معلومات کے لیے صارفین اپنے قریبی مجاز سوزوکی ڈیلرشپ سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔