محکمہ موسمیات : کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج موسم  ملا جلا رہے گا جس میں دھوپ، بادل اور ٹھنڈی ہوائیں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مظفرآباد میں آج دھوپ کے ساتھ مطلع صاف رہے گا اوردرجہ حرارت 19°C رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کی مقدار 39 فیصد اور ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ دوسری طرف راولاکوٹ میں بھی جزوی طور پر سورج رہے گا جہاں درجہ حرارت 20 تک جا سکتا ہےاور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ساتھ ہی ہوا میں نمی 43 فیصد اور ہواکی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

باغ میں بادلوں اور دھوپ کے ساتھ ملی جلی صورتحال رہے گی جہاں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ ہوا میں نمی 46 فیصد اور ہواکی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ کوٹلی میں بھی دھوپ رہے گی۔ درجہ حرارت 20°C (68°F) تک جا سکتا ہے،کم سے کم درجہ حرارت 8°C (46°F) رہنے کا امکان ہے۔ البتہ میرپور میں ہلکے بادلوں کے ساتھ درجہ حرارت 28°C (83°F) تک پہنچنے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16°C (60°F) رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ نیلم دریا کے آس پاس بادلوں کا راج رہے گا جہاں درجہ حرارت 0°C (32°F) تک جا سکتا ہےاور کم سے کم درجہ حرارت منفی 9°C (15°F) رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حویلی کہوٹہ: موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کل 7 فروری 2025 کوآزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جزوی طور پر دھوپ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top