سیلابی پانی میں چھپے خطرات! این ڈی ایم اے نے ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ پر وارننگ جاری کر دی

(کشمیر ڈیجیٹل)این ڈی ایم اے (NDMA) نے ملک کے نشیبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اور ملیریا کے خدشات کے پیشِ نظر احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی پانی کے جمع ہونے سے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں ماسک اور مچھر دانی کا استعمال شامل ہے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہونے پر شہری فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں ٹین ایجر بچے کے والدین کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری احتیاطی ہدایات کا مقصد ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ادارے نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بارشوں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں بیماریوں کے تیزی سے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

Scroll to Top