(کشمیر ڈیجیٹل) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے دوران میدان میں اتر کر حاصل کیا۔
فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب تک کئی یادگار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جگوار لینڈ روور کو سائبر حملے کا سامنا، برطانیہ کے پلانٹس میں پیداوار عارضی طور پر معطل
پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔




