مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج 6 فروری 2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس نے شہریوں کو کچھ حد تک سکون کا سانس دیا ہے۔
گزشتہ روز 5 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 435 روپے فی کلو تھی جو آج کم ہو کر 405 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 710 روپے فی کلو سے کم ہو کر 660 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب، بریڈر مرغی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی زندہ قیمت 350 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت 450 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔اس کے علاوہ دیسی خالص مرغی اور گولڈن مرغی کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔ دیسی خالص مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو برقرار ہیں۔
انڈوں کی قیمت میں معمولی فرق دیکھا گیا ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے آج بھی 220 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں، جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 240 روپے فی درجن پر پہنچ گئے ہیں، جو کل کے 235 روپے فی درجن کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔