بھارتی آبی جارحیت سے کرتارپور زیر آب، گوردوارہ کرتارپور سیلاب میں ڈوب گیا

(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نارووال کے علاقے کرتارپور میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلابی پانی گوردوارہ کرتارپور صاحب کے احاطے میں بھی داخل ہوگیا۔

کرتارپور پراجیکٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کے مطابق گوردوارہ میں پانی داخل ہونے سے تقریباً دو سو سے تین سو افراد پھنس گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف گوردوارہ بلکہ پورا علاقہ مزید نقصان کی زد میں آسکتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد ملک کے مختلف اضلاع میں تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی ، لاکھوں ڈالرز کے آرڈر ملتوی

Scroll to Top