سوزوکی سوئفٹ کی قسطوں پر فراہمی، یو بی ایل ڈرائیو کی نئی پیشکش

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے اپنے “یو بی ایل ڈرائیو” پروگرام کے تحت سوزوکی سوِفٹ کی مختلف ماڈلز کے لیے آسان قسطوں پر فنانسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

بینک کی جانب سے پیش کی گئی یہ سہولت صارفین کو کم ڈاؤن پیمنٹ اور بقیہ رقم قسطوں کی صورت میں ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد گاڑی کی خریداری کو مزید سہل بنانا ہے۔

قیمتیں اور فنانسنگ آپشنز:
یہ سہولت سوِفٹ کے تین اہم ماڈلز — جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی — پر دستیاب ہے۔ گاڑیوں کی قیمتیں 44 لاکھ 60 ہزار 160 روپے سے 47 لاکھ 66 ہزار 190 روپے تک مقرر ہیں۔ اس میں تقریباً 14 لاکھ 70 ہزار روپے تک کی ابتدائی ادائیگی شامل ہے، جبکہ فنانسنگ کی رقم ماڈل کے حساب سے 30 لاکھ روپے تک دی جائے گی۔

ماہانہ اقساط اور ریزیڈیول ویلیو پلان:

اس اسکیم کے تحت ماہانہ قسطیں 1 لاکھ 2 ہزار 860 روپے سے 1 لاکھ 3 ہزار 356 روپے تک ہیں۔ جبکہ ریزیڈیول ویلیو (RV) پلان کے تحت کم سے کم 69 ہزار 485 روپے ماہانہ قسط کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس پلان میں صارفین کو قسطوں کے اختتام پر گاڑی مکمل طور پر اپنی ملکیت میں لینے کی آزادی بھی حاصل ہے۔

اہم خصوصیات:

  • فنانسنگ 50 فیصد ریزیڈیول ویلیو کی بنیاد پر ہوگی۔
  • یو بی ایل ڈرائیو کے ذریعے تیز رفتار پروسیسنگ اور درخواست کا عمل۔
  • فکسڈ مارک اپ ریٹ کے تحت آسان مالی منصوبہ بندی۔
  • کمپنی کی پالیسی یا مینوفیکچرر کی قیمتوں کے مطابق منصوبے میں تبدیلی کی گنجائش۔
  • یہ پروموشن محدود مدت کے لیے ہے اور صرف منتخب یو بی ایل برانچز پر دستیاب ہے، جو معمول کے بینکنگ اور کریڈٹ اپروول کے عمل سے مشروط ہے۔
Scroll to Top