مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی صرافہ یونین نے 26 اگست 2025 کے لیے سونے اور چاندی کے نرخ جاری کر دیے ہیں۔
اعلان کے مطابق سونا پاسہ (24 قیراط) فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار روپے اور سونا پونڈ پاسہ (22 قیراط) فی تولہ 3 لاکھ 46 ہزار 800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا پاسہ (24 قیراط) کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 925 روپے جبکہ سونا پونڈ پاسہ (22 قیراط) فی 10 گرام 2 لاکھ 97 ہزار 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاندی کی قیمت فی تولہ 4 ہزار 200 روپے طے کی گئی ہے۔
یہ نرخ مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور مظفرآباد میں لاگو ہوں گے۔




