(کشمیر ڈیجیٹل)نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے تحت اب درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کیا جاسکے گا۔
ترجمان نادرا کے مطابق یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں شامل کردی گئی ہے جس سے شہری گھر بیٹھے اپنی درخواستوں کی تازہ ترین صورتحال دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کا استعمال نہایت آسان ہے اور اس کے باعث شہریوں کو بار بار نادرا دفاتر جانے کی زحمت نہیں ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ نادرا کی تقریباً تمام خدمات اور سہولیات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔ صرف پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ایک بار دفتر آنا ضروری ہوتا ہے، اس کے بعد تمام امور ایپ کے ذریعے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تریچ میر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ٹریکرز ایڈوانس بیس کیمپ تک پہنچ گئیں
مزید کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ موبائل ایپ خاص طور پر نہایت مفید ہے۔ ب فارم ہو، شناختی کارڈ یا ایف آر سی، ان سب کی سہولت اب پاک آئی ڈی ایپ پر دستیاب ہے۔