چاند نظر

سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں فیصلہ آج ہوگا

ریاض:سعودی عرب میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد 24 اگست 2025 (ہفتہ) کو یکم ربیع الاول قرار دیا گیا ہے ۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق مختلف شہادتوں کی تصدیق کے بعد مہینے کے آغاز کا اعلان کیا گیا ، جس کے موقع پر مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور کو بھی خصوصی طور پر روشن کیا گیا ۔ ربیع الاول اسلامی تاریخ میں اہم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ اسی ماہ میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند 24 اگست،ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

دوسری جانب پاکستان میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ آج کراچی میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ ابوالخبیر کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، اسپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔

Scroll to Top