مظفرآباد میں اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

(کشمیر ڈیجیٹل)عرصہ دراز سے شہریوں کو اے ٹی ایم مشینوں پر لوٹنے والا شخص بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اویس میر، سکنہ سنڈھ گلی، کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی وجاہت کاظمی کے مطابق یہ شخص شہریوں کو اے ٹی ایم میں جاتے ہی دھوکہ دیتا اور انہیں یہ کہہ کر باہر نکال دیتا کہ مشین خراب ہے۔ متاثرہ شہری باہر جاتے تو ملزم کارڈ اور کوڈ استعمال کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لیتا۔

پولیس نے بتایا کہ شہریوں کی مسلسل شکایات کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے شہر کے مختلف اے ٹی ایم پر خفیہ نگرانی کی گئی، جس دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر ڈاکیومنٹری بنانے کا فیصلہ

اویس میر سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Scroll to Top