(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دس سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکیومنٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم 2016 سے 2025 تک پی ایس ایل کے سفر، اہم کامیابیوں اور درپیش مشکلات پر مبنی ہوگی۔ اس میں دبئی سے لیگ کو پاکستان منتقل کرنے کے چیلنجز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت جیسے مراحل کو نمایاں کیا جائے گا۔
ڈاکیومنٹری میں کووڈ کے دنوں میں لیگ کو درپیش رکاوٹوں اور اس دوران ہونے والے مقابلوں کا بھی تفصیلی ذکر ہوگا۔ علاوہ ازیں فلم میں یہ بھی اجاگر کیا جائے گا کہ کس طرح پی ایس ایل دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سنسان جنگل میں پھنسے سیاح پاک فوج نے رات گئے ریسکیو کرلیے