واٹس ایپ نے زبردست اور منفرد فیچر متعارف کروادیا

(کشمیر ڈیجیٹل)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک زبردست اور منفرد فیچر متعارف کروادیا ہے۔

ویب بیٹا اِنفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر پر کام جاری ہے جس میں مس کالز کے لیے وائس کالز جیسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے سخت شرائط پیش کر دیں

اس فیچر کے تحت جب صارف کسی کو واٹس ایپ پر کال کرے گا اور وہ کال وصول نہ کر پائے گا تو ایپ میں ریکارڈ شدہ وائس میسج کا شارٹ کٹ کال اگین اور کینسل بٹن کے ساتھ ظاہر ہوگا۔

Scroll to Top