میرپور( کشمیر ڈیجیٹل )کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل بریڈفورڈ کے صدر چوہدری آصف علی عرف ڈی سی کا آزادکشمیر کے وزیر ہاوسنگ و پلاننگ چوہدری یاسر سلطان کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ اور کھاڑک کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔
اس موقع پرنوجوان اوورسیز رہنما چوہدری یاسر گلزار ، ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد مختار، چیئرمین یونین کونسل کھاڑک حاجی چوہدری محمد خلیل ، وائس چیئرمین شاہد رفیق ، کونسلرزچوہدری محمود ، ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ماواں شبیر، سردار فضل رازق ایڈووکیٹ ، چوہدری بشیر صدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول میرپورختم ہوگانہ منتقل کیا جائیگا، یاسر سلطان کی یقین دہانی
چوہدری یاسر سلطان نے ظہرانہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارا فخر ہیں آزادکشمیر کی حکومت خطے کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھاڑک کے لوگوں کی محبت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا علاقہ کھاڑک کے عوام کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا ئیں گے ۔