مظفرآباد(سید ہیصم حسین نقوی سے)بااثر افراد کی دومیشی کی رہائشی خواتین پر ظلم کی داستان سامنے آگئی،ایف آئی آر کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی ۔
تفصیلات کے مطابق دومیشی کی رہائشی متاثرہ ماں اور بیٹی نے کشمیر دیجیٹل کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ابو کو لاپتہ ہوئے 25سال ہو گئے ہیں ، چوہدری شبیر ، چوہدری رزاق اور چوہدری ظہیر، ان تینوں نے میرے بابا کو غائب کیا ہے ، اب میرے بھائی کو ان سے جان کا خطرہ ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پولیس تھانے صدرگئے ، درخواست دینے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ۔ کیونکہ وہاں پر چوہدری ظہیر اُسی تھانے میں رہنے والا ہے ۔ اس متعلقہ اُس نے کارروائی نہیں کرنے دی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر انہوں نے جان بوجھ کر حملہ کیا اور اس پر خنجر سے وار کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:چناری ، بااثرافراد کی ظلم کی انتہا، 13 سالہ بچے پر بہمانہ تشدد، بازو تین جگہ سے توڑ ڈالا
تھانے کی طرف سے ہمارا کسی نے ساتھ نہیں دیا ۔ اس کے علاوہ پر پستول لے کر گئے گئے اور دوسرے نے میرے بھائی پر خنجر مارا ۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے دادا کی زمین ہے اس پر بھی ان لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور اُس زمین کی وجہ سے اب میرے بھائی کو جان سے مارنا چاہتے ہیں ۔
دوسری طرف خاتون کی ماں نے کہا کہ میں تھانے میں گئی اور ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ، تھانے نے پرچے پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اس کے علاوہ میں ایس پی کے پاس بھی گئی ۔ انہوں نے فون کیا اور لکھ کر دیا ۔
پھر میرے بیٹے کے حق میں تھوڑی بہت کارروائی ہوئی ہے مگر وہ پیسے والے لوگ ہیں اور ملازم ہیں ، میری آگے سےکوئی بندہ فریاد نہیں سن رہا ہے ، انہوں نے التجا کی کہ میری فرویاد سنی جائے ۔