راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پونچھ کے صدر و کونسلر میونسپل کارپوریشن سردار عامر خورشید نے شیخ زید بن النہیان ہسپتال (سی ایم ایچ) راولاکوٹ کو 15 ویل چیئرز عطیہ کر دیں ۔
تقریب میں سی ایم ایچ کے عملہ ڈاکٹر انجم کیانی، سردار وسیم اعظم، صحافیوں سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ ویل چیئرز وصول کرتے ہوئے ہسپتال کے عملہ نے سردار عامر خورشید کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : محکمہ پولیس کی کارکردگی پر عوامی حلقوں نے پھر سوالات اٹھا دئیے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار عامر خورشید نے کہا کہ سی ایم ایچ ہسپتال پونچھ کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ یہ ادارہ پورے علاقے کے مریضوں کا بوجھ برداشت کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔
وہیل چیئرز کی فراہمی پرسی ایم ایچ کے عملہ نے سردار عامر خورشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہا کیا کہ دیگر مخیر حضرات بھی اس کارِ خیر میں شریک ہو کر عوام کی سہولت کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے ۔