ٹرمپ

چین سے پیچھے رہنے کا خدشہ : امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بین الاقوامی دوڑ میں سبقت رکھتا ہے، لیکن اس برتری کو قائم رکھنے کے لیے ملک کو اپنی بجلی کی پیداوار کو دوگنا کرنا ہوگا ۔

واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں آٹو فیکٹریاں ، اے آئی مراکز اور دیگر جدید صنعتیں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں جنہیں چلانے کے لیے بڑے پیمانے پر توانائی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک کا موجودہ بجلی کا ڈھانچہ پرانا ہو چکا ہے اور یہ بڑھتی ہوئی صنعتی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی پیداوار میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو امریکا کے لیے خطرہ ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں چین سے پیچھے رہ جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی، 6 ہزار سے زائد طلباء کے ویزے منسوخ

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حکومت نے نجی کمپنیوں کو اپنے پاور پلانٹس قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے اور ان اداروں کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت کرسکیں ۔

ان کے بقول یہ اقدامات اس لیے کیے جارہے ہیں تاکہ امریکا اپنی معاشی برتری کو محفوظ رکھ سکے اور دنیا میں (AI) ٹیکنالوجی کی قیادت برقرار رہے ۔

Scroll to Top