روسی حکومت کا زیلنسکی مذاکرات پر محتاط ردعمل، ٹرمپ کا انتباہ

(کشمیر ڈیجیٹل): روسی حکومت (Kremlin) نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جلد کسی ملاقات کا امکان ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دونوں رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کریں۔ گزشتہ ہفتے الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات ہوئی تھی، جب کہ پیر کے روز ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور سات یورپی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کا حل نکالنا ایک “مشکل معاملہ” ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ پیوٹن امن معاہدے میں دلچسپی نہ رکھتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا: “چند ہفتوں میں واضح ہو جائے گا کہ صدر پیوٹن واقعی کوئی معاہدہ چاہتے ہیں یا نہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: میرپور میں 10 فٹ لمبا اژدھا آبادی میں گھس آیا، مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Scroll to Top