آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمتوں اور داخلوں کے لیے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا

(کشمیر ڈیجیٹل)عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری ملازمتوں اور پروفیشنل اداروں میں داخلوں کے لیے مختص کوٹہ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے اوپن میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں اور داخلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز خان نے مختلف دائر مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ملازمتوں (جریدہ و غیر جریدہ)، مہاجرین اور علاقائی کوٹہ، میڈیکل کالجز سمیت دیگر پروفیشنل اداروں میں مختص کوٹہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس بنا پر عدالت نے حکم دیا کہ تمام تقرریاں اور داخلے صرف اوپن میرٹ پر کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی معلمین کی برطرفی سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیےمنظورکرلیں

فیصلہ سنائے جانے کے بعد پٹیشنرز اور سینئر وکلا راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ، راجہ فیاض خان ایڈووکیٹ اور ذیشان ایڈووکیٹ نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف رٹ پٹیشنز ایک سال سے زائد عرصے سے زیر سماعت تھیں۔ عدالت نے تمام مقدمات یکجا کرنے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا اور کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا۔

Scroll to Top