(کشمیر ڈیجیٹل)بھمبر سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے بزرگ شہری ملک غفور عرف فوجی کو گزشتہ رات بازیاب کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں نے شہری کو ٹریپ کرکے اغواء کیا تھا، جس کے دوران تشدد کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی تھیں۔ پولیس کی ناکامی کے بعد ذرائع کے مطابق ورثاء نے تاوان کی رقم ادا کر کے شہری کو بازیاب کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ اعلان کر دیا گیا،بابراعظم، محمد رضوان کی چھٹی!