سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ برقرار ، صرافہ مارکیٹ کی تازہ رپورٹ

آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 4 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ چاندی کی قیمت مسلسل تیسرے دن بھی مستحکم رہی۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔

اگر گزشتہ روز یعنی 3 فروری 2025 کے نرخوں کا موازنہ کیا جائے تو اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 915 روپے تھی۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے میں 2 ہزار 140 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چاندی کے نرخ آج بھی 3 ہزار 200 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے، جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

Scroll to Top