(کشمیر ڈیجیٹل) گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں ریڈمی 15 فائیو جی نے ایک بار پھر سبقت برقرار رکھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی طرح اس بار بھی فہرست کے ابتدائی تین نمبروں پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ریڈمی 15 فائیو جی بدستور پہلے نمبر پر، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
چوتھی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی، پانچویں پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس اور چھٹے نمبر پر شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی موجود ہیں۔ ساتویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 36، آٹھویں پر شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی جبکہ نویں پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 کے حصے میں آئی۔ فہرست میں دسویں اور آخری نمبر پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا




