آزادی

اوسلو میں یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریبات کا آغاز ہو گیا

اوسلو (کشمیر ڈیجیٹل) ناروے میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، اس سلسلے میں پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام ایک شاندار جشنِ آزادی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد اور پاکستان سے آئے مہمانوں نے شرکت کی ۔

تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہ رخ نے انجام دئیے جبکہ آغاز محمد اسجد کی تلاوتِ قرآن پاک سے تقریب شروع ہوئی ۔ اس موقع پر پاکستان اور ناروے کے قومی ترانے بجائے گئے ، پاکستان یونین ناروے کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی سفیرِ پاکستان ناروے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی اور ناروے کے وزیرِ خارجہ Espen Barth Eide تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ جشن آزادی منانے کا فیصلہ،14اگست کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،و زیراعظم

شرکاء سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمر اقبال چوہدری ، محترمہ سعدیہ الطاف قاضی ، وزیرِ خارجہ Espen Barth Eide، پارٹی سینٹروم کی سمیعہ ناز، صفدر حسین ورک، سابق ڈپٹی کمشنر گجرات سول جج ندیم انجم ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپور راجہ عمر طارق ، وسیم اشرف بٹ اور دیگر شامل تھے ۔

سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر فراز احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ اختتام پر معروف گلوکارہ ریشماں کی بیٹی روبی ریشماں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

Scroll to Top